Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج میں 13لاکھ غیر قانونی اشیاءضبط

ریاض... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے حج 1439ھ کے دوران مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، مشاعر مقدسہ میں تجارتی مراکز او رکھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والی مختلف دکانوں پر 23ہزار سے زیادہ چھاپے مارے۔ 1.3ملین غیر قانونی اشیاءضبط کی گئیں۔ 1700سے زیادہ تجارتی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ وزارت تجارت نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی تجارتی خلاف ورزی کے علم میں آنے پر پہلی فرصت میں 1900پر رابطہ کریں یا ”بلاغ تجاری“ ایپلی کیشن یا انٹرنیٹ پر وزارت کی ویب سائٹ پر مطلع کرنے کی زحمت کریں۔
 
 

شیئر: