ریاض.... معھد حرم مکی نے 1439-40ھ تعلیمی سال کے لئے داخلہ پانے والے طلباءکے ناموںکی فہرست جاری کردی۔ معہد کے ناظم اعلیٰ شیخ عبدالرحمن الشہری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ داخلے کی درخواستیں آن لائن طلب کی گئی تھیں۔ امیدواروں کا داخلہ امتحان لیا گیا پھر انٹرویو کئے گئے اور اب ان طلباءکے نام جاری کردیئے گئے جنہیں داخلے دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔