Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک لیرا سنبھلا رہا، سونا مہنگا ہوا

ٹوکیو .... ایشیائی فوریکس میں پیر کو چینی یوان کی امریکی ڈالر میں شرح تبادلہ گزشتہ ڈھائی ہفتے کی بلند سطح پر رہی،ٹوکیو فوریکس میں یوان گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں 80 پینس کے اضافہ کے ساتھ 6.8110 فی ڈالر میں ٹریڈ ہوا۔ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے 0.15 فیصد گرنے کے بعد111.05 ین رہی ۔ یورو کی شرح تبادلہ 1.1630ڈالر رہی۔ڈالر انڈکس ڈی ایکس وائے 0.07 ڈاﺅن کے ساتھ 95.075 رہی۔ترک لیرا امریکی ڈالر کے مقابلے فلیٹ رہا۔ایشیائی اسپاٹ مارکیٹ میں سونا ڈالر کی کمزوری کے باعث پیر کو مہنگا ہوا ۔اس کے سودے 0.14 فیصد اضافہ کے ساتھ 1,207.24 ڈالر فی اونس رہے۔

شیئر: