جعلی قربانی کوپن فروخت کرنیوالے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے
منیٰ.... اسلامی ترقیاتی بینک آئی ڈی بی میں قربانی گوشت سے استفادہ پروجیکٹ کے سربراہ اعلیٰ رحیمی احمد رحیمی نے بتایا ہے کہ جعلی قربانی کوپن فروخت کرنے والوں کو جلد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا جائیگا۔ المدینہ اخبار کے مطابق رحیمی کا کہناہے کہ 84گھنٹے کے اندر 950ہزار بکرے ذبح کئے گئے۔ 5ممالک کے 18ہزار قصابوں ، انجینیئرز، جانوروں کے ڈاکٹروں سمیت مختلف شعبوں کے اہلکاروں نے قربانی اسکیم کے نفاذ میں حصہ لیا۔ اندرون مملکت سے 18ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کی گئیں۔