Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : سعودی کے بنگلے پر ڈاکہ ڈالنے والے 3 چینیوں کو قید کی سزا

دبئی.... متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے دبئی میں سعودی شہری کے مکان پر ڈاکہ ڈالنے والے تین چینی شہریوں کو 9 برس قید کی سزا سنا دی۔ انہوں نے 4 لاکھ 20 ہزار درہم اور قیمتی اشیاءلوٹ لی تھیں۔ ان کی عمریں 31 تا 42 برس ہیں۔ سعودی الجمیرہ کے علاقے میں بنگلے میں سکونت پذیر تھا۔ چور تالے توڑ کر بنگلے میں داخل ہوئے اور وہاں سامان الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ 28 سالہ سعودی کا کہنا ہے کہ اس نے واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس میں شکایت درج کرا دی تھی۔ دبئی پولیس نے ریکارڈ وقت میں واردات کرنے والے چینی گروہ کو تلاش کرکے عدالت کے حوالے کردیا تھا۔
 

شیئر: