Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی قربانی کوپن فروخت کرنے والے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے ہونگے، رحیمی

منیٰ..... اسلامی ترقیاتی بینک آئی ڈی بی میں قربانی گوشت سے استفادہ پروجیکٹ کے سربراہ اعلیٰ رحیمی احمد رحیمی نے بتایا ہے کہ جعلی قربانی کوپن فروخت کرنے والوں کو جلد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا جائیگا۔ المدینہ اخبار کے مطابق رحیمی کا کہناہے کہ 84گھنٹے کے اندر 950ہزار بکرے ذبح کئے گئے۔ 5ممالک کے 18ہزار قصابوں ، انجینیئرز، جانوروں کے ڈاکٹروں سمیت مختلف شعبوں کے اہلکاروں نے قربانی اسکیم کے نفاذ میں حصہ لیا۔ اندرون مملکت سے 18ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کی گئیں۔ رحیمی نے بتایا کہ امسال بھی جعلی قربانی کوپن ضبط کئے گئے ہیں البتہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ متعلقہ ادارے داخلی حاجی اور معلمین قربانی گوشت سے استفادہ اسکیم سے مطلوبہ شکل میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ دلال اور دھوکہ دہی کے ماہر داخلی اور خارجی حجاج کو گمراہ کردیتے ہیں۔ 

شیئر: