ڈوپنگ کیس: احمد شہزاد پر 6 ماہ کی پابندی کا امکان
لاہور:قومی کرکٹر احمد شہزاد پر ڈوپنگ کیس میں 6 ماہ کی پابندی لگنے کا امکان ہے۔رواں سال مئی میں فیصل آباد میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران ان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ وہ جون میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے تاہم بعد میں پی سی بی نے انہیں عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ احمد شہزاد کو اسی وجہ سے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی جگہ نہیں مل پائی۔ ان کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے اور اب جلد فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کو 6 ماہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔