Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

84سالہ شوہر نے اپنی 83سالہ بیوی کا میک اپ کردیا

واٹر فورڈ ، آئرلینڈ.... واٹرفورڈ کے رہنے والے84سالہ ڈیس موناہم اپنی 83سالہ اہلیہ مونا کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے۔ جس طرح ڈیس اس عمر میں بھی پرکشش نظر آتے ہیں اسی طرح مونا بھی بڑھتے ہوئے سن وسال کے باوجود خوبصورت نظر آتی تھی او رانہیں خوبصورت تر نظرآنے کے لئے میک اپ کا بھی شوق بیحد تھا۔ وہ بغیر میک کے کہیں نکلتی نہیں تھی مگر پھر پیرانہ سالی انکی بینائی پر اثر انداز ہوئی او ر انہیں مجبوری کے عالم میں میک اپ کرنا ترک کرنا پڑا۔ محبت کرنے والے شوہر کو بغیر میک اپ والی بیوی پر بیحد ترس آیا اور ا س نے اپنے طور پر اسکا میک اپ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ میک اپ کے ماہر نہیں تھے مگر جس محبت سے انہوںنے بیوی کی خوبصورتی بڑھانے کی کوشش کی اسکا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے کئے ہوئے میک اپ کو خراب کہنا بھی ممکن نہیں رہا۔ تاہم ان کے ساتھ رہنے والے کسی عزیز نے بیوی کا میک اپ کرتے وقت کی تصویر اتار کر نیٹ پر جاری کردی جسے بہت پسند کیا جارہا ہے جس میں انکی اپنی بیوی کیلئے محبت کو ہر طرف سے سراہا جارہا ہے۔

شیئر: