درست آئی میک اپ سے بنائیں آنکھیں پرکشش اور نمایاں
میک اپ میں سب سے زیادہ اہمیت آنکھوں کے میک اپ کی ہے . آنکھوں کا میک اپ جس قدر عمدہ طریقے سے کیا جائے گا چہرہ اتنا ہی پر کشش اور آنکھیں اتنی ہی نمایاں ہوگی . آنکھوں کے میک اپ کے لیے جو جو چیزیں استعمال ہوتی ہیں ان میں آئی برو پینسل ، آئی لائنر ، آئی شیڈو اور مسکارا شامل ہیں . آئی برو پینسل ہمیشہ اس رنگ کی استعمال کرنی چاہیے جس رنگ کے آئی برو کے بال ہوں . آئی لائنر کا استعمال آنکھوں کی بناوٹ کو نمایاں کرنے اور انہیں خوبصورت بنانے کے لیے کیا جاتا ہے . ہلکے رنگ کا لائنر زیادہ اچھا تاثر دیتا ہے . خصوصا جن خواتین کے سیاہ حلقے نمایاں ہوں انہیں گہرے رنگ کا لائنر بالکل استعمال نہیں کرنا چاہیے . آئی شیڈو کا استعمال ہمیشہ تقریب کی مناسبت سے کرنا چاپیے . اگر تقریب سادہ سی ہو یا دن کی ہو تو اس کے لیے لازمی ہے کہ ہلکے آئی شیڈو کا انتخاب کیا جائے . جبکہ آئی شیڈو کے گہرے رنگ رات کی تقریب کے لیے موزوں ہوتے ہیں . خواتین چاہتی ہیں کہ ایسا مسکارا استعمال کریں جس سے انکی پلکیں گھنی اور لمبی نظر آئیں . لہذا اگر آپ کا رنگ صاف ہے تو براؤن مسکارا بھی آپ پر اچھا لگے گا . لیکن اگر آپ کا رنگ سانولا ہے تو آپ سیاہ رنگ کامسکارا استعمال کریں . اس طرح آپ کی آنکھیں نمایاں اور پر کشش دکھائی دیں گی . لائنر اور مسکارا ہمیشہ واٹر پروف استعمال کریں .