ایشین گیمزہاکی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5گول سے ہرا دیا
جکارتہ : ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 5گول سے ہرا دیا۔ پاکستان کی ایونٹ میں یہ پانچویں لگاتار فتح ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کوئی بھی مخالف ٹیم پاکستان کیخلاف گول نہیں کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق جکارتہ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے پول بی کے پانچویں اور آخری میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا او ر بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔ مبشر علی اور محمد عتیق نے 2،2 گول اسکور کیے جبکہ علی شان نے ایک گول اسکور کیا ۔اس طرح پاکستانی ٹیم گروپ بی میں اپنے پانچوں میچ جیت کر سرفہرست ہے اور ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سیمی فائنل مقابلہ جنوبی کوریا کے ساتھ ہوگا۔