Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینوو کے پانچ نئے ٹیبلٹ پیش ، ابتدائی قیمت صرف 70 ڈالر‎

لینوو کمپنی کی جانب سے 5 نئے ٹیبلٹ متعارف کرادئیے گئے ہیں۔ ‏ٹیب پی 10 اور ٹیب ایم 10 میں 10.1 انچ ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ ان ڈیوائسز کا اوکٹا کور پروسیسر دیگر تینوں ٹیبلٹس کی نسبت زیادہ تیز ہے۔ پی 10 میں چار لاؤڈ اسپیکر دیے گئے ہیں اور اس کی بیٹری 7000 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ڈیوائس میں فنگر پرنٹ ریڈر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ڈیوائس کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج میں پیش کیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ کا بیک کیمرہ 5 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ ایم 10 ٹیبلٹ میں دو ڈولبائے ایٹماس اسپیکر دیے گئے ہیں ۔ اس کی بیٹری 4850 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ ڈیوائس کی پشت پر 5 میگا پکسل اور فرنٹ پر 2 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس ٹیبلٹ کو 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ لینوو ٹیب ای 7 متعارف کرائے گئے ڈیوائسز میں سب سے سستا ہے اور اس کی قیمت صرف 70 ڈالر ہے۔ یہ ایک انٹری لیول ڈیوائس ہے اور اس میں 7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ڈیوائس کی پشت پر 2 میگا پکسل اور فرنٹ پر 0.3 میگا پکسل کا کیمرہ شامل ہے۔ یہ ٹیبلٹ اینڈرائڈ اوریو گو ایڈیشن کے تحت کام کرتا ہے اور اس میں میڈیا ٹیک پروسیسر دیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ میں 1 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹوریج اور 2750 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ ڈیوائس کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ لینووو ٹیب ای 10 میں 10 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 210 پروسیسر ، 2 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹوریج ، 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ ٹیب کی بیٹری 4850 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس کی قیمت 130 ڈالر ہے۔ لینوو ٹیب ای 8 میں کمپنی نے 8 انچ ڈسپلے ، 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ ، 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹوریج اور 4850 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے ۔ ڈیوائس کی قیمت سو ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

شیئر: