Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کا چیئرمین نیب کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات میں احتساب بیورو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کی چیئرمین نیب سے پہلی ملاقات ہے۔وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ ملاقات میں واضح کیا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور بدعنوان و کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عمران خان نے نیب کو مزید فعال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے‘۔
 

شیئر: