ریاض .... وزارت محنت و سماجی بہبود نے متعلقہ سرکاری ادارو ں کے تعاون و اشتراک سے ملک کے مختلف علاقوں میں رینٹ اے کار ایجنسیوں پر 18.850چھاپے مارے۔ سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد ہی سے چھاپہ مہم شروع کردی گئی تھی۔ وزارت نے ترجمان خالد ابا الخیل نے کہا کہ 22ذی قعدہ 1439ھ تک چھاپہ مہم کے دوران پتہ چلا کہ 17.383ایجنسیاں سعودائزیشن کی پابندی کرنے لگی ہیں جبکہ 573ایجنسیاں خلاف ورزی کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ تفتیشی مہم کے دوران 670خلا ف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ ان میں 499کا تعلق سعودائزیشن مہم سے تھا۔