ریاض.... سعودی عرب نے یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ میں حوثیوں کیخلاف جنگ کرنے والے یمنی فوجیوں کی مدد کیلئے بکتر بند گاڑیاں ،سیکڑوں فوجی اور بارودی سرنگیں دریافت کرنے والے انجینیئرز بدھ کو حجہ بھیج دیئے۔عسکری ذرائع کا کہناہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے گزشتہ دنوں حجہ کے عبس اور مسبا اضلاع فوجی کمک روانہ کی تھی۔ یمنی فوج نے وہاں سے انہیں نکال دیا تھا۔ حوثیوں کو حیران ضلع میں اپنے کمانڈروں سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔ جن میں بریگیڈیئر عبدالوہاب الحسام اور قاضی صلاح خموسی شامل ہیں۔