Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیب میں پڑی ہوئی ای سگریٹ کے زو ر دار دھماکے سے آگ لگ گئی

اینا ہیم ، کیلیفورنیا....  یہاں رہنے والے 24سالہ محمد عبدالہادی ایک مقامی سپر اسٹور میں ٹی وی خریدنے گئے تھے اور اسٹور میں رکھے ہوئے مختلف الیکٹرانک سامان کو دیکھ رہے تھے کہ اچانک انکی جیب میں پڑا ہوا ای سگریٹ زور دار دھماکے سے پھٹا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ سیکیورٹی کیمروں نے پورے واقعہ کی تصویر محفوظ کرلی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ جیب میں پڑی سگریٹ پھٹنے سے پتلون میں سوراخ بھی ہوگیا اور عبدالہادی بڑی وحشت اور پریشانی کے عالم میں کپڑے میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کرتا رہا۔ آخر کار اسے آگ بجھانے  کیلئے اسٹور سے باہر آنا پڑا جہاں فائر اسٹیگنشر  کی مدد سے وہ آگ بجھانے میں کامیاب رہا۔ بعد میں اس نے این بی سی کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ حال ہی میں ای سگریٹ کی افادیت سے واقف ہوا تھا مگر کچھ لوگوں نے اس کے خطرات سے بھی آگاہ کیا۔ جسے اس نے نظر انداز کردیا کیونکہ بہت سے لوگ اب ای سگریٹ  استعمال کرنے لگے ہیں مگر دوسروں کی باتیں نہ سننے پر یہ حادثہ رونما ہو ا۔ اسکا کہناہے کہ اسکی پینٹ میں بھڑکنے والی آگ سے جلد بھی متاثر ہوئی ہے ۔ جسے معمولی علاج کے ذریعے درست کیا جاسکتا ہے۔  مگر یہ واقعہ ایسا ہے جسے وہ کبھی بھلائے نہیں بھول سکے گا۔ اسٹور مینجر کا کہناتھا کہ عبد  الہادی کو اسی حالت میں اسٹور کے باتھ روم میں لیجایا گیا جہاں اسکی آگ بجھائی گئی مگر پورا باتھ روم جلد کے جلنے سے مہکنے لگا تھا۔ بنیادی طور پر اسکی بائیں ٹانگ تقریباً پوری طرح جل چکی ہے  جبکہ  اس کے کئی اعضاء بھی متاثر ہوئے ہیں۔ عبدالہادی کا کہناہے کہ وہ اس واقعہ کے بعد اسپتال نہیں گیا بلکہ فارمیسی سے کریم خریدنے بعد اسے زخم والی جگہ پر لگارہا ہے۔اسکا کہنا ہے کہ زخم اب بھر چکا ہے مگر ٹانگ میں درد اب بھی ہے۔ ایسے واقعات عموماً کم ہوتے ہیں مگر ہوتے ضرور ہیں۔ اسلئے ای سگریٹ پینے والوں کو اس کے نقصانات سے آگاہ ہونا چاہئے اور ہوسکے تو وہ اسکا استعمال ترک کردیں تو یہ انکے لئے بہتر ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچہ علاج کے بعد سننے لگا

شیئر: