Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئو: بیوی بچوں کو موت کے گھاٹ اتارکر دریائے گھاگھرا میں چھلانگ لگادی

مئو۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع مئوکے علاقے مدھوبن میں  ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا۔ لکھنورگاؤں کا رہنے والالکشمی شنکر موریہ 102نمبر کی سرکاری ایمبولینس کا ڈرائیور تھا۔ وہ گاؤں میں 2منزلہ مکان میں اہلیہ اور 2بیٹیوں کے ساتھ سکونت پذیر تھا۔اس نے دوپہر کو 26سالہ اہلیہ ڈنپی کو گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا بعدمیں اپنی 2معصوم بیٹیوں کو گھر کے اندر پانی سے بھرے ٹب میں ڈبو کر مارڈالا ۔اس ہولناک واقعہ کو انجام دینے کے بعد لکشمی شنکرنے مکان میں تالا لگا کر فرار ہوتے ہوئے 100نمبر ڈائل پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔اس نے پولیس کو بتایا کہ میں نے بیوی اور بیٹیوں کو موت کی نیند سلادیا اور اب وہ خود کشی کرنے جارہا ہے۔اتنے کہنے کے بعد اس نے بلیا اور دیوریا ضلع کی سرحد پرواقع دریائے گھاگھرا کے پل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش دریا سے نکالنے کی کارروائی شروع کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -گروگرام:ایک ہی خاندان کے 4افراد کا قتل

شیئر: