Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے کارروائی کا حکم

اسلام آباد.... سپریم کورٹ نے میموگیٹ ا سکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی کی وطن واپسی کیلئے قومی احتساب بیورو کو کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزمان کی وطن واپسی کیلئے ایک ماہ میں قانون سازی کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے میموگیٹ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پر بتایا گیا کہ ایف آئی اے قوانین کے تحت حسین حقانی کی واپسی نہیں ہوسکتی۔ عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے بتایا کہ حسین حقانی کیخلاف مقدمہ بدعنوانی، مجرمانہ اعتماد شکنی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ملزمان کی واپسی کیلئے دوسرے ملک میں بھی جرم کی نوعیت ایک جیسی ہونی چاہیے، ایف آئی اے کے پاس قانونی فریم ورک نہیں، نیب اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت نوٹیفائیڈ ادارہ ہے۔ 

شیئر: