Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک شخص جھوٹ بول کر بیرون ملک چلا گیا،چیف جسٹس

اسلام آباد۔۔۔سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو حسین حقانی کی وطن واپسی کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حسین حقانی کیخلاف میموگیٹ کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ایک شخص جھوٹ بول کر بیرون ملک چلا گیا، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے، کچھ نہ کچھ فیصلہ تو کرنا ہے۔حسین حقانی واپس آنے کا بیان حلفی دیکر گیا ہے، جب تک وہ واپس نہ آیا کیس کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ ملزم کی واپسی کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے جس کی منظوری پارلیمنٹ سے لینا ہوگی۔ سپریم کورٹ نے نیب کو حسین حقانی کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیب حسین حقانی کی وطن واپسی کیلئے فوری اقدامات کرے، نیب کے پاس ملزمان کی وطن واپسی کا قانونی اختیار بھی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حسین حقانی کی وطن واپسی حکومت کا کام ہے، چاہتے ہیں حسین حقانی کوہر صورت واپس لایا جائے۔عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے بتایا کہ نیب کے پاس قانونی معاونت کیلئے خط و کتابت کا اختیار ہے، نیب امریکا کے محکمہ خارجہ سے براہ راست رابطہ کر سکتا ہے، اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

شیئر: