Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتر پردیش میں ایک اور مسلمان کو ہجوم نے قتل کردیا

   بریلی۔۔۔۔۔۔ اتر پردیش کے ضلع بریلی میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں ایک اور موب لنچنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بریلی ضلع کے بھولا پور ہنڈولیا گاؤں میں ہجوم نے ایک مسلمان کو پیٹ کر موت کی نیند سلا دیا۔ لوگوں نے 22 سالہ نوجوان شاہ رخ خان پر بھینس چرانے کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے اسے فوراً ضلع اسپتال میں داخل کرایاجہاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔بریلی کے ایک سینیئرپولیس افسر ابھینندن نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شاہ رخ کی موت کی وجہ اندرونی چوٹ ہے۔ اس کے مطابق مہلوک کو جگر اور گردے میں کافی زخم آئے۔ شاہ رخ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ چوری یا کسی غلط کام میں کبھی ملوث نہیں رہا۔وہ تو دوبئی میں زری کا کام کرتا تھا۔ تقریباً ایک مہینے قبل ہی وہ بریلی اپنے گھر آیا تھا۔ شاہ رخ کے بھائی فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ باہر گیا تھا لیکن جب دیر رات تک واپس نہیں آیا تو فکر ہوئی، لیکن سب یہی سوچ رہے تھے کہ صبح تک آجائیگا۔ صبح پولیس نے فون کر کے بتایا کہ شاہ رخ اسپتال میں ہے اور اس پر بھینس چرانے کی کوشش کا الزام لگا یا گیا ہے۔ بھینس چوری معاملے میں شاہ رخ خان اور اس کے3 دوستوں کا نام شامل ہے جبکہ قتل معاملہ میں نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -گروگرام:ایک ہی خاندان کے 4افراد کا قتل

شیئر: