Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ون ڈے:آئر لینڈ نے افغانستان کو ہرا دیا

 
بلفاسٹ : میزبان آئر لینڈ نے افغانستان کیخلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں کم بیک کرتے ہوئے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔ 3 ون ڈے کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ نجیب اللہ زدران کے42،کپتان اصغر افغان کے 39اور رحمت شاہ کے 32رنز شامل تھے۔آئرلینڈ کے بولر مرتاج نے 30رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں۔جوابی بیٹنگ میں آئر لینڈ نے مقررہ ہدف 44 ویں اوور میں 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ون ڈاون بالبرین نے نصف سنچری بناتے ہوئے 60رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اسٹرلنگ نے 39اور سمی سنگھ نے 36رنز بنا کرٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو بلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2سے افغانستان کے نام رہی تھی۔ 
 

شیئر: