کترینہ کی سفر کے دوران وڈیو
بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف کی ایک وڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں مالٹا میں ”بھارت“ کی شوٹنگ کا ایک حصہ مکمل کیاہے جس کے بعد وہ سڑکوں پر سفر کیلئے نکل پڑیں۔کترینہ ”بھارت“ میں ایک بار پھر سلمان خان کےساتھ نظر آئیں گی۔