Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برمنگھم کے کلب میں ایک شخص کو ایک پونڈ مالیت کا نادر سکہ مل گیا

شیٹن، شیفلڈ....  مقامی کلب میں  ایک شخص  پیسے  بھنانے گیا تو اسے جو سکے دیئے گئے ان میں سے ایک سکہ حیرت انگیز ثابت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایرون کولسن نامی شخص کو دیئے گئے سکوں میں سے ایک پونڈ مالیت کا سکہ مکمل طور پر چاندی کا بنا ہوا ہے جس کی قیمت اس وقت 100پونڈ سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ چینج دینے والی مشین کی غلطی سے چاندی کا یہ سکہ دوسرے سکوں کے ساتھ باہرآگیا تھا۔ مگر ایرون کو پہلے تو پتہ نہیں چلا کہ یہ سکہ کتنا قیمتی ہے اور جب اسے اندازہ ہوا کہ یہ سکہ 100پونڈ مالیت سے زیادہ کا ہوسکتا ہے تو اسکی خوشی کی حیرت نہ رہی۔27سالہ ایرون مالی ہے اور اس نے اب اس سکے کو اپنے پاس محفوظ رکھنے کا ارادہ کیا ہے کیونکہ ایسے واقعات بار بار پیش نہیں آتے۔ وہ خوشی کے اس اتفاقی لمحے کو یاد رکھنے کی غرض سے اس سکے کو اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -لاپتہ کنٹینر سے باہر نکل آنے والے انناس ساحل پر جمع ہوگئے

شیئر: