حکومت کی جانب سے 95قوانین منسوخ
لکھنؤ۔۔۔۔حکومت نے 95قوانین کو منسوخ کرنے کیلئے اسمبلی میں بل پیش کیا تھا جسے آج جمعہ کو منظور کیا جائیگا۔ جن قوانین کو ختم کیا جارہا ہے ان میں سے بعض آزادی ہند سے پہلے کے ہیں۔ اس میں بیسک ایجوکیشن ایکٹ1919اور ڈسٹرکٹ بورڈ پرائمری ایجوکیشن1926ء شامل ہیں۔حکومت کا خیال ہے کہ ان قوانین کااستعمال نہیں ہوتا یا اس سے بہتر قانون بن چکا ہے۔ وزیر قانون برجیش پاٹھک کے مطابق 1976ء تک کے غیر مستعمل 95قوانین کو ختم کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔