Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیوں 4دن بینک بند رہیں گے؟

لکھنؤ۔۔۔۔2سے 9ستمبر کے درمیان 4دن بینک بند رہیں گے۔ اگست میں بھی 19سے 26تاریخ کے درمیان 4دن بینک بندتھے حالانکہ تمام بینک مینجمنٹ کی جانب سے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔واضح ہو کہ 2ستمبر کو اتوار اور3ستمبر کو جنم اشٹمی تہوار کی تعطیل ہونے سے تمام بینک بند رہیں گے۔ اس کے بعد 8ستمبر کو مہینے کا دوسرا ہفتہ اور 9ستمبر کو اتوار ہونے سے تمام بینک بند رہیں گے۔ بینک آف انڈیا اسٹاف یونین کے جنرل سیکریٹری کے سینگر نے بتایا کہ 2سے 9ستمبر کے درمیان بینک 4روز کیلئے بند رہیں گے جبکہ 4اور 5ستمبر کو پنشن کیلئے ملازمین تحریک چلائیں گے تاہم اس کا اثر بینکوں کی کارکردگی پر نہیں پڑیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -حکومت کی جانب سے 95قوانین منسوخ

شیئر: