واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر نوجوان نےایڈمن پر پستول تان دی
گریٹر نوئیڈا۔۔۔۔گرینو ویسٹ کے بسرکھ علاقے کے ملک سچھی گاؤںکا رہنے والانوجوان ایک واٹس ایپ گروپ سے منسلک ہوگیا۔ ایڈمن نے اسے جب گروپ سے خارج کیا تو اس نے فون پر گالم گلوچ شروع کردی اور پھرطیش میں آکر گروپ ایڈمن پر پستول تان دی۔ اس کی اطلاع جیسے ہی ایڈمن کے گروپ والوں کو ملی تو انہو ں نے نوجوان کے ساتھ جم کر مارپیٹ شروع کردی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں گروپوں کو تھانے لے آئی اور لڑائی جھگڑا کرنے کے معاملے میں رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔