اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان سے جمعہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کےلئے جامع پروگرام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنماﺅں نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں حکومتی اتحاد سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے کراچی میں جلد میگا منصوبے شروع کرنے پر زور دیا، جس پر وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے جامع پروگرام دینے کا عزم ظاہر کیا۔ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، امین الحق اور وسیم اختر شامل تھے۔