Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈاکے شاپنگ مال میں فائرنگ، 2ہلاک

ٹورانٹو۔۔۔کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں ملک کے سب سے بڑے شاپنگ مال کو 2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث خالی کرا لیا گیا۔ پولیس افسر راب جانسن کے مطابق یارک ڈیل شاپنگ سینٹر میں 4 سے 5 افراد پر مشتمل 2گروپوں کے درمیان کسی بات پر لڑائی کے دوران ایک گروپ میں شامل ایک شخص نے ہینڈ گن سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی،2افراد ہلاک اور بہت سے لوگ زخمی ہو گئے۔ راب جانسن کے مطابق براہ راست گولی لگنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے باعث شاپنگ مال میں موجود لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔ 

شیئر: