معمر خاتون کا یومیہ20کلو میٹر کا سفر
جازان ... ابو عریش کمشنری میں سکونت پذیر 60سالہ خاتون شریفہ روزانہ وہیل چیئر سے 20کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہیں۔ یہ سعودی شہری تو نہیں البتہ سعودی اولاد کی ماں ہے۔ شریفہ العیسیٰ نے سبق ویب سائٹ کو اپنی بپتا سناتے ہوئے بتایا کہ وہ7بچیوں او رایک بیٹے کی پرورش کررہی ہے۔ گردے کی صفائی ، گھر کا سامان خریدنے کیلئے اسے روزانہ وہیل چیئر پر اسپتال آنا جانا پڑتا ہے۔ شریفہ نے بتایا کہ وہ یمنی شہری ہے اور اسکے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔ 17برس قبل حادثے میںاسکی ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے وہ چلنے سے معذور ہے۔