”اونروا “ کی امداد بند کرنے پر عرب امریکہ سے ناراض
رام اللہ ... عربوں اور فلسطینیوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے روزگار اور امداد کیلئے قائم اقوام متحدہ کی تنظیم” اونروا“ کی مدد سے ہاتھ اٹھانے پر امریکہ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ پی ایل او کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری صائب عریقات نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ امریکہ کو اس کا کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 302کے تحت 1949ءمیں قائم ہونے والی اونروا پر حرف تنسیخ پھیرے۔