Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مدینہ منورہ، ینبع اور تبوک میں دھند

ریاض: مکہ مکرمہ ریجن کے علاقوں کے علاوہ مدینہ منورہ اور تبوک میں صبح 8بجے تک دھند رہے گی۔ دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔ ماحولیاتی تغیر اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات3بجے شروع ہوگا اور صبح 8بجے تک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے جدہ، لیث، رابغ اور قنفذہ سمیت ساحلی علاقوں میں دھند ہوگی جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوجائے گی۔اسی طرح کی کیفیت مدینہ منورہ ریجن کے ینبع، رایس اور ساحلی علاقوں میں ہوگی۔ تبوک کے بعض علاقوں میں بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی۔ بری راستوں سے سفر کرنے والے احتیاط کریں۔
 

شیئر: