Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ کے جنگل سے 11امریکی طلباء کو بحفاظت نکال لیا گیا

بینکا ک.... مقامی حکام نے  اطلاع دی ہے کہ تھائی لینڈ کی  چانگ مائی  یونیورسٹی کے شعبہ سائنس میں  شرکت کیلئے  چند دن قبل  11امریکی طلباء یہاں آئے تھے ۔  انکا کام    جنگلات اور آبی ذخائر کے باہمی تعلق کا  سراغ لگانا تھا۔  اسی تلاش میں  6 ہفتے کے دورانیے کے لئے  ہوئے طلباء  مشہور جھیل ہوائی ٹینگ تھائو کے  قریب پہنچے۔ جس کے  قریب ہی ایک جنگل ہے۔ سامنے جنگل دیکھ کر طلباء کا ذوق تجسس  بڑھا اور  وہ جنگل میں گھس گئے مگر یہ گھسنا  ان کے لئے عذاب بن گیا۔  اطلاعات کے مطابق جنگل میں کچھ آگے جاتے ہی  وہ راستہ بھول گئے اور 5گھنٹے تک جنگل کے  اندر ہی مارے مارے پھرتے رہے مگر  باہر نکلنے کا  راستہ  انہیں نظر نہیں آیا۔ بہرحال کسی نہ کسی طرح انہوں نے حکام کو اس حوالے سے  اطلاع دی  جو  فوری طور پر ان کی  مدد  کو پہنچے  اور انہیں جنگل سے بحفاظت نکال لیا۔ حکام کا کہناہے کہ  یہ تمام طلباء 18سے 22سال کی عمر کے ہیں جن میں  اکثریت  خواتین کی ہے جن کی  تعداد 10ہے  اور ان میں صرف ایک مرد ہے۔  اخبار کوکونٹ بینکاک کا کہنا ہے کہ اب ان طلباء پر کڑی نظر رکھی جائیگی کہ آئندہ کسی مصیبت میں نہ پھنس جائیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -ماہی گیروں نے 300کچھوے پکڑکر سمندر میں بہا دیئے

شیئر: