Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھلے سمندروں کے تحفظ کے عالمی معاہدے پر مذاکرات

اقوام متحدہ۔۔۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا کھلے سمندروں کے تحفظ کے حوالے سے عالمی معاہدے پر مذاکرات کا آغازآج منگل سے ہوگا۔ مذاکرات میں 2020ءتک عالمی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائےگی۔2برس تک جاری رہنے والے ان مذاکرات کے ذریعے سمندری آلودگی کی روک تھام اور سمندری حیات کو لاحق خطرات جیسے موضوعات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان مذاکرات کے 4ادوار ہوں گے، جن میں سے ہر ایک 2ہفتوں پر محیط ہو گا۔ یہ بات اہم ہے کہ کھلے سمندر ایسے جغرافیائی خطے ہیں جو کسی ملک کی سمندری حدود میں نہیں آتے اور زمین کے مجموعی رقبے کا نصف ہونے کے باوجود ان کے تحفظ کی بابت کوئی عالمی قانون موجود نہیں۔

شیئر: