Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متفقہ صدارتی امیدوار کیلئے آخری کوشش

 اسلام آباد ....ایک صدارتی امیدوار لانے کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آخری کوشش کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان آج زرداری ہاو¿س اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کیلئے پی پی اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کا اجلاس آج رات ہوگا۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان مشترکہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہناہے کہ آصف زرداری فضل الرحمان کواعتزاز کے حق میں دستبردار ہونے کی درخواست کرینگے۔واضح رہے کہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو منانے اور اپنے حق میں دستبردار کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔
 

شیئر: