بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف نے نئی فلم سائن کرلی ۔جیکی کو نئی ہندی فلم ' بھارت'میں ایک اہم کردار کیلئے کاسٹ کرلیاگیاہے۔جیکی شروف اب سلمان خان اور کترینہ کیف کےساتھ کام کرینگے۔ یہ فلم تیاری کے مراحل میں ہے۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ ماہ کیاگیاہے۔