Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استاد ائمہ حرمین قاری خلیل الرحمن کی جنت البقیع میں تدفین

مدینہ منورہ .... ائمہ حرمین شریفین کے استاد ، فرزند مظفر آباد شیخ قاری خلیل بن عبدالرحمن کو منگل کے روز نماز فجر کے بعد جنت البقیع میں سپرد خاک کردیا گیا۔ لاکھوں ضیوف الرحمن اور محبین نے مسجد نبوی شریف میں نماز جنازہ ادا کی۔قاری خلیل الرحمن کشمیری کے صاحبزادے مسجد قبا، مسجد قبلتین او رمسجد نبوی شریف کے ائمہ میں شامل ہیں۔ قاری خلیل ،مسجد الحرام کے معروف امام شیخ علی الجابر اور مسجد نبوی شریف کے معروف امام شیخ محمد ایوب کے استاد تھے۔واضح رہے کہ قاری خلیل الرحمن کا پیر کو مدینہ منورہ میں انتقال ہوگیاتھا۔ قاری خلیل الرحمن مدنی 1940 ءمیں مظفر آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے قاری محمد سلیمان اور قاری انوار الحق سے لاہور میں تعلیم حاصل کی۔ انہیں قاری فضل کریم نے قرآن حفظ کرایا تھا پھر پاکستان کے معروف قراءسے قرا¿ت کا فن سیکھا۔ مظفر آباد ریڈیو اسٹیشن میں قاری کی حیثیت سے کام کیا۔ 1963 ءمیں مکہ مکرمہ ہجرت کی۔ الحفائر کی مسجد بن لادن میں درس کا اہتمام کیا۔ مسجد الحرام میں نماز فجر کے بعد درس دیتے رہے۔ وہ شیخ محمد السبیل کے استاد بھی رہے۔ مدینہ منورہ میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے ماتحت معہد میں مدرس کی حیثیت سے کام کیا۔ ان کے معروف تلامذہ میں شیخ محمد ایوب اور شیخ علی جابر شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی اولاد کو بھی حافظ اور قاری بننے کا اعزاز بخشا۔ 
 

شیئر: