سپنا چودھری اسکوٹی چلاکر مداحوں کے دلوں پر چھا گئی
نئی دہلی۔۔۔۔اداکارہ سپنا چودھری کا نغمہ ’’چھوری 96کی ہے ہریانوی لاگے‘‘یو ٹیوب پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ یہ گانا 5ویں نمبر پر یو ٹیوب پر ٹرینڈ کررہا ہے۔3ستمبر کو ریلیز ہونیوالے نغمے کو ابتک5لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔سپنا چودھری کے مداحوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے وہ اس قدر مقبول ہوگئی ہیں کہ کوئی بھی وڈیو اور نغمہ انٹر نیٹ پر پوسٹ ہوتے ہی پل بھر میں وائرل ہوجاتا ہے۔ گزشتہ سال فلم ’’بگ باس ‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعدسپنا شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔سپنا کے مشہور نغمے ’’تیری آنکھیا کا یو کاجل(چوری 96کی)یو ٹیوب پر وائرل ہورہا ہے جس میں سپنا اسکوٹی چلاتے ہوئے نظر آرہی ہیں جسے ناظرین اور سوشل میڈیا کے صارفین نے بیحد پسند کیا۔