سرکاری ادارے بھی کروڑوں کے نادہندہ
اسلام آباد... اسلام آباد کے سرکاری ادارے بھی آئیسکو کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے۔ سی ڈی اے 19 کروڑ ، الیکشن کمیشن4 کروڑ،وزیر اعظم سیکرٹریٹ 3 کروڑ اورایف بی آر پر1 4 لاکھ روپے آئیسکو کے واجب لادا ہیں۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میںبجلی بل ادا نہ کرنے والوں کے میٹر اتار کر بجلی کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔