Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسوڑھوں کی بیماریوں کی وجوہات اور نقصانات ‎

مسوڑھوں کی بیماری منہ کی  سب سے عام بیماریوں میں سے ایک ہے . اس بیماری کے مختلف مرحلے ہوتے ہیں .  سب سے پہلے مرحلے میں مسوڑھوں کی سوجن   کے ساتھ خون بہنا شروع ہوجاتا ہے .  دوسرے مرحلے میں دانتوں  کو مضبوط رکھنے والی ہڈی اور مسوڑھوں کے ریشے خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں .  اس حالت کو پوئیوریا کہتے ہیں .  عام طور پر اس صورتحال کی علامات  اس وقت ظاہر ہوتی ہیں جب یہ بہت بگڑ چکی ہوتی ہے .  دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان خلا کا بننا ،  دانتوں کا ہلنا ، دانتوں کے درمیان فاصلہ بڑھنا ،  بدبو دار سانس ، دانتوں سے مسوڑھوں  کا ہٹنا جس کی وجہ سے دانت لمبے لگتے ہیں  اورمسوڑھوں سے خون نکلنا  اسکی علامات ہیں . 
مسوڑھوں کی بیماری کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں  جن میں سے ایک وجہ پلاک ہے .  پلاک بیکٹیریا کی تہہ ہوتی ہے جو مستقل دانتوں پر بنتی  رہتی ہے . اگر اسے دانتوں سے صاف نہ کیا جائے تو یہ مسوڑھوں کی سوجن کا باعث بنتا ہے .  مسوڑھوں کی سوجن سےدانتوں میں خلا پیدا ہوجاتا ہے .  بیکٹیریا اس خلا میں  داخل ہو کر   مسوڑھوں کے ریشے خراب کرنا شروع  کردیتا ہے .   یہ پلاک دانتوں پرمیل کی شکل اختیار کرلیتا ہے  جسے ٹار ٹار کہتے ہیں .  یہ بھی بیکٹیریا کی تہہ ہوتی ہے جو  بہت سخت ہوتی ہے اور دانتوں پر سختی سے جمی ہوتی ہے .  اسلیے اسے پلاک کے مقابلے میں صاف کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے .  یوں بیکٹیریا مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتا رہتا ہے .   دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت کے لیے  منہ کی مناسب صفائی بہت ضروری ہے . 
 

شیئر: