نجران پر حوثی میزائل کا ملبہ گرنے سے23افراد زخمی
ریاض: نجران میں حوثی میزائل کا ملبہ گرنے سے 23افراد زخمی ہوگئے۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات8بجکر 8منٹ پر حوثی باغیوں نے نجران کی کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے صعدہ سے میزائل داغا جسے سعودی فضائیہ کے راڈار نے دکھایا۔ فوری اقدام کرتے ہوئے سعودی فضائیہ نے حوثی میزائل کو فضا میں ناکارہ بنانے کی کارروائی کی ۔ میزائل فضا میں تباہ ہوگیا تاہم اس کا ملبہ شہری آبادی پر گرا جس سے23زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کی حالت قابو میں ہے۔
اردو نیوز واٹس ایپ گروپ جوائن کریں