مکانات کے کرائے سب سے زیادہ جدہ میں کم ہوئے
ریاض.... مکانات کے کرایوں کی کمی میں جدہ تمام سعودی شہروںپربازی لے گیا۔ مکانات کے کرائے سب سے کم جدہ میں ہوئے ہیں۔ تناسب 9.7فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ مکہ مکرمہ میں 3.8فیصد کرائے کم ہوئے ،اسکا نمبر دوسرا ہے۔ یہ بات محکمہ شماریات نے صارفین کے حوالے سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار میں بتائی ہے۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر رہائش کے اخراجات سے متعلق اعدادوشمار جمع کرنے پر مذکورہ نتائج سامنے آئے ہیں۔