Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’جن دھن ‘‘دنیا میں سب سے بڑی مالی شمولیت کی اسکیم

نئی دہلی۔۔۔مودی حکومت نے’’ جن دھن اسکیم‘‘ کے تحت32.41کروڑ بینک اکاؤنٹ کھلوائے جن میں  53فیصدکھاتے دیہی علاقوں کی خواتین کے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ جن دھن اسکیم دنیا میں مالی شمولیت کی سب سے بڑی اسکیم ہے۔انہوں نے کہا کہ جن دھن یوجنا میں اب خاندان کے بجائے ہر بالغ مردو خواتین پراکاؤنٹ کھولنے کیلئے  زوردیاجائیگا۔اب تک 83فیصد بینک کھاتوں کو آدھار سے منسلک کیا جاچکا ہے اور24.4کروڑ لوگوں کے پاس روپے کارڈ ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -لال قلعہ میں ہیڈکانسٹیبل کی جانب سے غریب بچوں کی کلاسیں

شیئر: