Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ہاوس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھل گئے

کراچی ... گورنرہاوس سندھ کو جمعہ سے فیملیز کیلئے کھول دیا جائے گا ۔جہاں وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے آفس اور ان کے تحریر کردہ تاریخی مضامین دیکھ سکتے ہیں۔ فیملیز گورنر ہاوس کے گیٹ نمبر ون سے اپنے شناختی کارڈ جمع کراکے داخل ہو سکتی ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اسکول کے بچوں کے لئے تعلیمی دورے بھی منعقد کئے جاسکیں گے، جس میں انہیں قائد اعظم کے مضامین دکھائے جائیں گے۔ گائیڈ ٹور کے ذریعے بھی شہری گورنر ہاوس میں تاریخی ورثہ مثلاً عمارت، آفس، کمرے، کرسیاں اور ٹیبل سمیت دیگر تاریخی اشیا دیکھ سکیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو چاروں صوبوں میں موجود گورنر ہاوسزکے مستقبل سے متعلق سفارشات تیار کرے گی۔اس سے قبل مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ گو رنر ہا وس سندھ کی ملکیت ہے، اسے میوزیم بنایا جائے گا۔

شیئر: