Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، امریکی انسٹرکٹر ہلاک

ریاض:سعودی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے باعث امریکی انسٹرکٹرپال ریڈی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ زیر تربیت فرسٹ لیفٹیننٹ ہشام بن عبد العزیز آل الشیخ زخمی ہوگئے۔ انہیں کنگ عبد العزیز میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ نیشنل گارڈ کے متعلقہ ادارے حادثے کے اسباب معلوم کر رہے ہیں۔ 
 

شیئر: