بالی وڈ کی حال ہی میں ریلیزہونے والی فلم 'ستری' کا سیکوئل بنائے جانے کی خبریں گرم ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق فلم 'ستری' میں مرکزی کردار اداکرنےوالے اداکار راجکمار راﺅ نے سیکوئل بننے کی خبر دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ فلمساز فلم کے بارے میں عوام کی رائے جاننے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرینگے۔راجکمار راﺅ، شردھا کپور کی یہ فلم گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی تھی جو اب تک 50 کروڑ کماچکی ہے۔