فیفا چیف نے دوہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
لاہور: فیفا صدر گیانی انفانٹینو نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات نے فیفا صدر سے ملاقات کی ۔ فیفا صدر نے پاکستان کو فیفا کا ایک اہم رکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی آبادی پر مشتمل ملک ہے جس میںآگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ۔صدر پی ایف ایف نے فیفا پروگرام کوفٹبال کے فروغ کے لئے انتہائی مفید قراردیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہر ممبر ایسوسی ایشن اپنی ضروریات کے مطابق پراجیکٹس بنا سکتی ہے ۔ فیفا صدر کی پاکستان میں فٹبال کے فروغ میں دلچسپی قابل ستائش ہے۔فیفا صدرنے پاکستان میں نامکمل گول پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور خانیوال میں ٹرف بچھانے کی یقین دہانی کرائی ۔ فیصل صالح حیات نے بتایا کہ فیفا قیادت پاکستان میں فٹبال کے تعطل سے ہونے والے نقصانات سے اچھی طرح آگاہ اور بحالی کیلئے ہرممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ فیفا کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔گیانی انفانٹینو کو گزشتہ 4 ماہ میں جاری رہنے والی سرگرمیوں نیشنل چیلنج کپ، نیشنل ویمنز ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقابلوں، قومی ٹیموں کی ایشین گیمز اور ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی