Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بقدونس کے استعمال پر پابندی

سکاکا۔۔۔۔الجوف ریجن میں کاشت کئے جانے والے’’ بقدونس‘‘کی درآمد اور مارکیٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جراثیم کش مواد بقدونس کے پتوں میں اندر تک سرایت کرگئے ہیں۔ الجوف میونسپلٹی کی لیباریٹریوں کی رپورٹ آنے پر پابندی لگائی گئی۔وزارت ماحولیات ، پانی و زراعت الجوف کے ڈائریکٹر عبداللہ الاحمری نے بتایا کہ پہلی بار سعودی عرب کی تاریخ میں دسترخوان سے بقدونس غائب ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -صفائی کارکن کیلئے اعزاز

شیئر: