کابل ۔۔۔امریکی وزیر دفاع جم میٹس غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے علاوہ اس شورش زدہ ملک میں تعینات امریکی اور نیٹو کے کمانڈر جنرل سکاٹ مِلر سے بھی ملیں گے۔ حالیہ مہینوں کے دوران امریکی وزیر دفاع کا یہ دوسرا دورہ افغانستان ہے۔ جم میٹس ایک ایسے وقت میں افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں، جب امریکا نے 17سالہ افغان جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکراتی کوششوں میں تیزی پیدا کی ہوئی ہے۔