مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ ہجرہ روڈ (کلو 9) پر واقع فضائی اور سمندری راستے سے آنے جانیوالے حجاج کے مرکزکی خارجی دیوار گرجانے کے واقعہ کی فوری تحقیقات کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے متعلقہ عہدیدار نے حادثے کی تفصیلات جاری کردیں۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ دیوار گرنے سے ایک غیر ملکی جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے تھے۔ عبدالرحمن السحیمی نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ 7افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے 6کو فارغ کردیا گیا جبکہ ایک زخمی ابھی تک کنگ فہد اسپتال میں زیر علاج ہے۔ 20سے زیادہ کارکن موت کا باعث بننے والی دیوار سے متاثر ہوئے تھے۔ میں نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے رفقائے کار کو دیوار سے دور رہنے کا انتباہ دیا تھا۔ ہمیں پتہ تھا کہ یہ دیوار بغیر بنیاد کے کھڑی ہے۔ ایک جانب موجود ساتھی ہٹ گئے تھے جبکہ دوسری جانب انتباہ کیلئے جاتے ہوئے 20سے زیادہ افراد اس کی زد میں آگئے۔ ایمبولینس جائے وقوعہ پر موجودنہ ہونے کی وجہ سے مشکل پیش آئی۔ زخمیوں کو نجی گاڑیوں سے اسپتال پہنچایا گیا۔ متوفی ساتھی نے 20سے زیادہ افراد کو بچانے کیلئے جان کا نذرانہ پیش کردیا۔