ریاض.... پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے جدہ کی ایک مارکیٹ میں کارکن خاتون کیساتھ چھیڑ خانی کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پبلک پراسیکیوشن معاشرے کو قانون ہاتھ میں لینے والوں کے شر سے بچانے اور قوانین پامال کرنے والوں کو عدالتوں سے سزائیں دلانے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ الزام ثابت ہوجانے پر 2برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکے گا۔ دریں اثناءمکہ مکرمہ گورنریٹ نے بھی ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر اعلان کیا ہے کہ چھیڑ خانی کرنے والے کو مقررہ سزا دینے کیلئے گرفتار کیا جائیگا۔ وزارت محنت و سماجی بہبود مکہ مکرمہ برانچ نے بھی کارکن خواتین کیساتھ چھیڑ خانی کرنے والے غیرملکی کی گرفتاری کے لئے مہم تیز کردی ہے۔