شراب برآمدگی کا پارٹی سے تعلق نہیں،شرجیل
کراچی... کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو کرپشن کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تاہم نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ بعد ازاں شرجیل میمن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شراب برآمدگی کا معاملہ میرا ذاتی ہے۔ اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔میرے خلاف جو انکوائری چل رہی ہے اس کا جواب انکوائری کمیٹی کے سامنے دونگا ۔ بلاول بھٹو کی مجھ سے ناراضی کا کوئی میسج نہیں ملا ۔انکوائری چل رہی ہے۔ اپنا بیان انکوائری کمیٹی کے سامنے دونگا ۔پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اطلاعات احتساب عدالت پروٹوکول کے ساتھ پہنچے ۔انہوں نے علیحدہ کمرے میں اپنے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی ۔